صحافیوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے: فرخ شہباز وڑائچ

Farrukh Nawaz Waraich

Farrukh Nawaz Waraich

لاہور (پ ر) نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم ”پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ” (پی ایف یو سی) کے چیئرمین شہزاد چوہدری، صدر فرخ شہباز وڑائچ ‘جنرل سیکریٹری محمد نورالہدیٰ ‘چیئرپرسن وومن ونگ بشریٰ اعجاز’ صدر وومن ونگ ڈاکٹرعارفہ صبح خان’سینئر نائب صدر فرید رزاقی’نائب صدر اختر ایوب خان’ڈپٹی جنرل سیکریٹری حسیب اعجاز عاشر’ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عدنان عامر’سنٹرل آرگنائزر عمر عبدالرحمن جنجوعہ ‘سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد زاہد’سیکریٹری کوآرڈینیشن ایم ایم علی’فنانس سیکریٹری محمد طاہردرانی سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران نے نوائے وقت کے سینئر ڈیزائنر عامر شکیل کو سرعام فائرنگ کرکے قتل کرنے اور اے آر وائی کے صحافی میاں عبد الرزاق کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور انہیں عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر پی ایف یوسی فرخ شہباز وڑائچ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات ہم صحافیوں کو سچ بولنے اور لکھنے سے روک نہیںسکتے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ صحافیوں کے جا ن و مال کی حفاظت کے لیے بہتر اقدامات کرے۔صدر وومن ونگ ڈاکٹر عارفہ صبح خان کا کہنا تھا کہ پی ایف یوسی غم کی اس گھڑی میں مرحومین کے اہل وعیال کے ساتھ اظہارِ ہمدری کرتی ہے اورانہیں باورکراتی ہے کہ پی ایف یوسی قاتلوں کی گرفتاری تک ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتی رہے گی۔اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔آمین!

حافظ محمد زاہد
سیکریٹری اطلاعات’پی ایف یوسی