صحافی کے قتل کے خلاف بدین پریس کے صحافیوں کا دیگر صحافیوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ

Badin Journalist Protest

Badin Journalist Protest

بدین (عمران عباس) صحافی کے قتل کے خلاف بدین پریس کے صحافیوں کا حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ اور حیدرآباد ڈویزن کے دیگر صحافیوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور جمعرات کو ایس ایس پی آفیس سانگھڑ کے سامنے دھرنے میں شرکت کی اپیل، بدین پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں شریک رہنماؤں بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں، ایچ یو جے کے صدر خالد کھوکھر، سینئر صحافی لالا رحمان، منصور مری، ظھیر میرانی، بدین پریس کلب کے جنرل سیکریٹری شوکت میمن، عبدالمجید ملاح، عبداللطیف زرگر،اختر علی شاھ، انیس الرحمان، مرتضیٰ میمن، عمران عباس خواجہ، راجہ شکیل، اشفاق میمن، سانون خاصخیلی، حمید سومرو، اور دیگر صحافیوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانگھڑ کے ڈی ایس پی کی جانب سے شہید صحافی علی اکبر کیریو کے قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا ٹائم دیا گیا تھا لیکن ابھی تک اس کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ پولیس کی نااہلی ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہا سندھ کے صحافیوں کے ساتھ مسلسل زیادتیاں ہو رہی ہیں جو اب برداشت سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو گرفتار نا کرکے پولیس ان کی سرپرستی کررہی ہے اور پولیس کی نااہلی کے باعث قاتل ابھی تک آزاد گھوم رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایچ یو جے کی جانب سے جمعرات کو سانگھڑ کے ایس ایس پی کی آفیس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس کے بعد وزیراعلیٰ ھائوس کے سامنے بھی دھرنا دیا جائے گا، اور تب تک احتجاج جاری رہیگا جب تک قتل ہونے والے صحافی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔۔