صحافی عوام کی آواز انتظامیہ تک پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ ہے : نور الحق

Eid Milan

Eid Milan

سبی (محمد طاہر عباس) صحافی عوام کی آواز انتظامیہ تک پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ ہے انتظامیہ کو انکی خامیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان خامیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔

ان خیالات کاا ظہار ڈپٹی کمشنر نور الحق کاکڑ نے عید کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر محمد چانڈیہ ،سپرنٹنڈنٹ راجہ افتخا ر الزماں کیانی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر میر مظفر نذر ابڑو، ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر مرتضیٰ خجک ، نذیر آفتاب ،و دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نور الحق کاکڑ نے کہا کہ انتظامیہ کو انکی خامیوں کی نشاندہی میں صحافی برادری مدد کریں کیونکہ صحافی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں و ہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرسی کوئی بھی ہو تو عوام کی امانت ہوتی ہے میرے دفتر اور گھر کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل میں رہ کر تعلیم ، صحت سمیت تمام محکموں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کی کوشش کرینگے ان کی بہتری کیلئے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک ٹیم ورک کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبی انتظامیہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں سے تعاون کی اپیل کرتی ہے کہ وہ ان کی کارکردگی پر نظررکھیں صحافی برادری معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں جو معاشرے کی آواز حکام بالا تک پہنچاتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں خود مختلف محکموں کا دورہ کرونگا ڈیوٹی پر غیر حاضر افیسروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرونگا افیسرا ور اہلکار اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ عوام کو سستا انصاف فراہم ہو اس کیلئے ہم سب کو ملک کام کرنا ہو گا۔