صحافیوں کو ٹارگٹ کرناآزادی صحافت پر وار کرنے کے مترادف ہے۔ محمد طاہر عباس

Sibi

Sibi

سبی ( محمد طاہر عباس ) پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ضلع سبی کے صدر محمد طاہر عباس نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن اقرارالحسن پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور نجی ٹی وی کے سیٹلائٹ انجیئنر ارشد علی جعفری کو ٹارگٹ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ٹارگٹ کرنااور تشدد کا نشانہ بنانا آزادی صحافت پر وار کرنے کے مترادف ہے۔

حکومت صحافیوں کو مکمل طور پر تحفظ دے تاکہ صحافی اپنے فرائض بہ احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ہنگامی اجلاس میں عہدیداراوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلا س میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ضلع سبی کے جنرل سیکریٹری سید طاہر علی، سینئر نائب صدر جاوید رند، جوائینٹ سیکریٹری شہباز گورگیج و دیگر بھی موجود تھے ۔

پاکستان گروپ آج جرنلسٹس ضلع سبی کے صدر محمد طاہر عباس نے کہا کہ اقرار الحسن ایک نڈر صحافی ہیں کراچی میںان پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کرنے اور نجی ٹی وی کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں کو مکمل طور پر تحفظ دے اور اقرارالحسن پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی اور ارشد علی جعفری کو ٹارگٹ کا نشانہ بنانے والوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔