صحافیوں پر تشدد، جھوٹے مقدمے اور دھمکیاں صحافت پر حملہ ہے، انٹرنیشنل میڈیا فورم کا احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

لاہور : انٹرنیشنل میڈیافورم اور عوامی محبت گروپ نے قصور میں صحافی پر بیہمانہ تشدد، سنئیر صحافیوں پر جھوٹے مقدمے اور راولپنڈی کی نوجوان صحافی خاتون کو پولیس کانسٹیبل کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم اور بانی صدر اقبال کھوکھر کی قیادت میں فیروز پورروڈ لاہور میںاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مقررین صدر پنجاب سعید بھٹی، سیکرٹری فنانس رشید لالہ، سنیئر ممبران فیاض بھٹی، ڈاکٹر اظہر یونس ودیگر نے کہا کہ صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران ایسے واقعات صحافت پر حملہ ہیں۔

ہم اس کی مذمت اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات فوری ختم کئے جائیں۔احتجاجی مظاہرے میںمقامی صحافیوں سمیت سول سوسائٹی ارکان نے بھی شرکت کی۔