جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ انتخابات صاف شفاف منعقد ہوئے۔ عطا اللہ

Atta Ullah Lala Conference

Atta Ullah Lala Conference

پیر محل (نمائندہ پیرمحل) عطا اللہ لالہ کارکن پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی انتخابات 2013ء کے حوالہ سے پیش کردہ رپورٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ انتخابات جمہوری تقاضوں کے عین مطابق صاف شفاف منعقد ہوئے۔یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ(ن) کے یوتھ ونگ کارکنان کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج نہ مان کر چند سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کو شدید نقصان پہنچایا۔قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور بلاعذر سیاسی بحران پید اکیا۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست سے نہ صرف ملک کو معاشی دھچکا برداشت کرنا پڑا بلکہ نوجوان نسل کو ڈی ٹریک کرنے کی خطرناک چال چلی گئی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے جسے کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست اب دم توڑ چکی ہے اور عوام کو حقائق کا بخوبی علم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر رواں دواں رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں قومی فریضہ سمجھتے ہوئے جمہوریت کے ایک پلیٹ فارم پر رہ کر ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی ذمہ داری حکومت کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں پر بھی یکساں عائد ہوتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت کو بجلی کی کمی و دیگر بحرانوں سمیت سیلاب جیسی مشکل صورتحال کا سامنا ہے جس کے لئے سرتوڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف امدادی و بحالی کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عوام کو جلد از جلد مشکلات سے نکالا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)جمہوریت کی علمبردار جماعت ہے جو ہر صورت اپنی آئینی مدت پورا کرے گی۔انہوں نے کہا قوم کو درپیش مسائل ،سیلاب جیسی مشکل صورتحال اور دیگر ہنگامی حالات میںفوج کی خدما ت کو سراہا اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے فوج کو بہترین کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

راحیل گجر نمائندہ پیرمحل فون نمبر0331-8670101 0312-8932101