عدالتی مراحل سے فارغ ہو کر کرکٹ شروع کرونگا : بین سٹوکس

 Ben Stokes

Ben Stokes

لندن (جیوڈیسک) پہلے عدالت پھر کرکٹ میں مدمقابل کا سامنا کروں گا، انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ گذشتہ سال ستمبر میں نائٹ کلب کے باہر دنگا کرنے پر ٹیم اور کرکٹ سے آؤٹ انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نے ٹیم نمائندگی سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا۔

اٹھائیس سالہ کرکٹر نے کہا ہے کہ تیرہ فروری کو انہیں عدالت نے برِسٹل جھگڑا کیس میں طلب کیا ہے۔ اتفاق سے اسی روز انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز ہو گا۔

غل غپاڑہ کرنے کے بعد مقدمات کا سامنا کرنے پر بین سٹوکس روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف تاریخ ساز ایشز سیریز سے باہر ہوئے، ون ڈے سیریز میں بھی نمائندگی نہ پا سکے، اسی دوران انگلش کرکٹ بورڈ نے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ جانے کی اجازت دے دی تھی۔

اب بین سٹوکس نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے واضح کر دیا ہے کہ پہلے وہ اپنا کیس بھگتائیں گے پھر انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے میدان میں آئیں گے۔