عدلیہ نے کرپٹ حکمرانون کے چہروں کو بے نقاب کر کے گھر بھیجا ہے، سردار بہادر احمد

Fatehpur Layya

Fatehpur Layya

فتح پور (نیوز رپورٹر) 28 جولائی کا دن تاریخی عدلیہ کا دن ہے، عدلیہ نے کرپٹ حکمرانون کے چہروں کو بے نقاب کر کے گھر بھیجا ہے، یہ پاکستان انصاف کی آواز تھی، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدوار سردار بہادر احمد خان سہیڑ نے یوم تشکر کے لئے اسلام آباد جانے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی طرف سے یوم تشکر کے حوالے سے لیہ سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما سابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدوار سردار بہادر احمد خان سہیڑ کی قیادت میں چوہدری بشارت رندھاوا، چوہدری رفاقت علی گجر ایڈووکیٹ، راجہ فیاض سکھیرا،ماجد شہباز کھو کھر ایڈووکیٹ، سردار حیدر خان سہیر ،یاسر عرفات چیمہ ، ہاشم حسین سہو، فیروز علی خان سہواگ، رانا عثمان ، چوہدری محمد حمید ، چوہدری مقصود احمد ،فریاد راول،خالد خان ،آصف رفیق ، اسید سوشل میڈیا چوک اعظم سمیت کثیر تعداد میں درجنوں گاڑیوں کا قافلہ حمزہ یا ما ہا سنٹر سے روانہ ہوا۔

اس موقع پر سنیئر رہنما سرداربہادر احمد خان سہیڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28جو لائی کا دن پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا ، آزاد عدلیہ نے حکمران خاندان کو کرپشن کے الزامات پر نااہل کیا ، عدلیہ کا یہ تاریخ ساز فیصلہ ہے اور اس فیصلہ کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، قائد عمران خان کرپشن کی جدوجہد میں مصروف تھے اور طویل جد وجہد کے بعد حکمران خاندان کو عدالت کے کٹہرے میں لے کر آئے، انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی قیادت میں ملک میں کرپشن کا خاتمہ کے سلسلہ کا آغاز ہو چکا ہے ، انشاء اللہ قائد عمران خان کی سربراہی میں پاکستان کو کرپشن فری بنا کر دم لیں گے، چوہدری بشارت رندھاوا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے عوام کی فتح ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے بلا خوف و خطر صاف شفاف انکوارئری کی جس پر سپریم کورٹ نے صادق اور امین نہ ہونے پر حکمران وقت کو گھر کا رستہ دکھایا ، انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں لوٹ کھسوٹ سے عاجز ہو چکی ہے ، اسی لئے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے ، انشاء اللہ آئندہ دور پی ٹی آئی کا ہو گا ، چوہدری محمد حمید نے کہا کہ قائد عمران خان نے عوام کو شعور دیا اورسپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلے میں ملک کی بقاء ہے، انشاء اللہ پی ٹی آئی بر سر اقتدار آکر عوام کو ان حق نمائندگی دلائے گی ،جس کا قائد عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا ہوا ہے۔

نوٹ۔ خبروں کے متعلقہ تصاویر ای میل کر دی ہیں۔

شاہد محمود نیوز رپورٹرفتح پور لیہ
30/07/2017
0606840446