عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں نواز شریف کو کرپشن پر نہیں ایک مفروضے پر نا اہل قرار دیا گیا

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خان : عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں نواز شریف کو کرپشن پر نہیں ایک مفروضے پر نا اہل قرار دیا گیا سپریم کورٹ کا فیصلہ عوام کی عدالت میں چیلنج کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد نظر ثانی کی اپیل دائر کی جائیگی۔

میاں نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں کروڑوں کے اثاثے ظاہر کیے لیکن نواز شریف پر الزام یہ لگایا گیا کہ آ پ نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے دو لاکھ روپے نہیں لیے ایسے معاملات کو انسانی عموما انسانی غلطی قرار دے کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں نواز شریف کو کرپشن پر نہیں ایک مفروضے پر نا اہل قرار دیا گیا سپریم کورٹ کا فیصلہ عوام کی عدالت میں چیلنج کریں گے پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر قانونی مشاورت کے بعد اپیل دائر کی جائیگی ان خیالات کا اظہار چوہدری عابد رضا ایم این اے اور چوہدری شبیر احمد ممبر پنجاب اسمبلی نے اپنے اپنے مشترکہ بیان میں کیاانھوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں کروڑوں کے اثاثے ظاہر کیے لیکن نواز شریف پر الزام یہ لگایا گیا کہ آ پ نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے دو لاکھ روپے نہیں لیے ایسے معاملات کو انسانی عموما انسانی غلطی قرار دے کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے عدلیہ کی بحالی اور آزادی کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک تاریخ کا حصہ بن چکی ہے مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ کے نتیجے میں ہی اعلیٰ عدلیہ کے معزول ججز بحال ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کو سازش کے تحت دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آئی تھی اور انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن کو پاکستان کی عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کے تحت پانچ سال پورے کرے گی کوئی سازش بھی پاکستان میں ہونے والی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتی انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو عوام کی عدالت میں چیلنج کریں گے۔

پاکستان کی با شعور عوام جانتی ہے کہ بات اربوں کی کرپشن سے شروع ہوئی اور لندن فلیٹس سمیت کوئی بھی کرپشن ثابت نہ ہونے پر دبئی میں اپنے بیٹے کی کمپنی کے اعزازی چیئرمین ہونے پر نا اہل قرار دے دیا گیا حالانکہ کاغذات نامزدگی میں دیا جانے والا اقامہ میں اسی کمپنی کی چئیرمین شپ کا ذکر بھی تھا انھوں نے کہا ڈھول ڈھمکے اور جھوٹے نعروں سے پاکستانی عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا پاکستان کی با شعور عوام ایسے نام نہاد لیڈروں سے بخوبی آگاہ ہے 2013ء میں بر سر اقتدار آنے کے بعد پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا آغاز ہو گیا تھا اور آج میاں برادران کی ان تھک محنت کی وجہ سے ہم آج دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ سے پاک پاکستان میں رہ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بہت جلد پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے گی اور انشاء اللہ ترقی و خوشحالی کا یہ سفر پاکستان میں جاری رہے گا۔

۔