جولائی سے جنوری تک 36 ہزار گاڑیاں درآمد، قومی خزانے کو 17 ارب کا فائدہ

Vehicles

Vehicles

کراچی (جیوڈیسک) جولائی سے جنوری کے دوران 36 ہزار گاڑیاں درآمد کی گئیں، گاڑیوں کی درآمدات سے حکومت کو 17 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا۔

پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور معاشی ترقی میں اضافے کے باعث جہاں روز بروز گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے، وہی منفرد ڈیزائن، دلچپسپ فیچرز، تھم اسٹارٹ، پاور اسٹیرنگ، اسٹیرنگ میں ہی پلیئر کنڑول سسٹم ، پاور ون ڈوز ۔۔ بیک ویو اسکرین، ائیر بیگز اور ہائبرڈ گاڑیوں میں عوام کا کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران 36 ہزار گاڑیاں درآمد کی گئیں،، جس میں سے صرف 1000 سی سی کی ہی 24 ہزار 400 گاڑیاں درآمد کی گئیں،، جو اس بات کی دلیل ہے کہ متوسط طبقے کی خریداری بڑھی ہے ، رواں مالی سال کے سات ماہ میں گاڑیوں کی درآمدات پر حکومت کو 17 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے دوران 32 ہزار 674 گاڑیاں درآ مد ہوئیں تھی جس پر حکومت کو 15 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا تھا۔