جونا گڑھ فیڈریشن وکمیونٹی کا نوابزادہ غلام محمد خان سے اظہار تعزیت

Jashan e Azadi

Jashan e Azadi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر پٹی والا کی قیادت میں فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری سلیم لودھی ‘آفس سیکریٹری مصطفی خان ‘ عرب جماعت کے رہنما عارف عرب ‘ ملک جماعت کے رہنما ملک حنیف دربار ‘ویراول پاٹن مسلم شیخ جماعت کے رہنما شیخ اقبال چاند ‘ انصاری جماعت کے رہنما فاروق انصاری ‘جونا گڑھ پڈھیار جماعت کے رہنما سلیمان پڈھیار ‘ کراچی میمن مرکزی جماعت کے رہنما عارف جونا گڑھی ‘ جونا گڑھ میمن لاکھانی جماعت کے رہنما صدیق میمن زری والا ‘ اونا مسلم جماعت کے رہنماسید مجید باپو داتاری ‘پاک جونا گڑھ قائم خانی جماعت کے رہنما شبیر قائم خانی ‘واڈلا سید جماعت کے رہنما معین باپو ‘ جونا گڑھ مانگرول جماعت کے رہنما سلیم مانگرول والا ‘ سپاہی فیڈریشن کے رہنما شبیر حسین قریشی و دیگر جماعتوں کے رہنماوں پر مشتمل وفد نے غلام محمد ہاوس میں ہزہائی نیس سر نواب مہابت خان رائل فیملی فاونڈیشن اینڈ ٹرسٹ کے چیئرمین نوابزادہ غلام محمد خان اور ان کی اہلیہ و فاونڈیشن کی جنرل سیکریٹری بیگم شاہ بانو سے ملاقات کی اورجونا گڑھ فیڈریشن کی جانب سے نوابزادہ غلام محمد خان کی ممانی کے انتقال پر تعزیتی سپاسنامہ پیش کرتے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ودعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوابزادہ غلام محمد خان کی ممانی کی رسم سوئم ‘ جونا گڑھ کمیونٹی کی بھرپورشرکت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی فاونڈیشن و ٹرسٹ کی جنرل سیکریٹری بیگم شاہ بانو نے فاونڈیشن کے چیئرمین نوابزادہ غلام محمدخان کی ممانی کی رسم سوئم کے بعد میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام اور نوابزادہ غلام محمد خان کی میزبانی و گجراتی قومی موومنٹ کے رہنما گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا کی زیر صدارت 14 اگست کی شب کراچی جیم خانہ میں ہونے والی جونا گڑھ ‘ گجرات و کاٹھیاواڑ کمیونٹی کی جشن آزادی کی جو تقریب فاونڈیشن کے چیئرمین و میزبان تقریب نوابزادہ غلام محمد خان کی ممانی کے انتقال کے باعث ملتوی کردی گئی تھی انشاءاللہ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیدریشن میں شامل تمام جماعتوں کے عہدیداران سے مشاورت کے بعد بہت جلد اس کی آئندہ تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا جس میں جونا گڑھ ‘ کاٹھیاواڑ اور گجرات سے تعلق رکھنے والی تمام برادریاں اور قومیتیں بڑی تعداد میں شرکت کرکے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار اور اس کی ترقی ‘ خوشحالی ‘ استحکام و تحفظ کیلئے دیانتدارانہ کردار کی ادائیگی کے عزم و عہد کی تجدید کرینگی۔