جنید جمشید کی موت بہت بڑا سانحہ ہے دین کی تبلیغ میں شہادت حاصل کی۔ خواجہ نسیم

Junaid Jamshed

Junaid Jamshed

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے جنید جمشید کی شہادت پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید کی موت بہت بڑا سانحہ ہے اُنہوں نے دین کی خدمت میں شہادت حاصل کی اور پی آئی اے کے طیارے میں دوسرے عملہ سمیت شہادتوں پر بہت دلی افسوس ہوا ہے۔

مذید پاکستانی کمیونٹی کی شخصیات پی پی پی آسٹریا کے صدر اور پاکستانی کمیونٹی آسٹریا کے صدر ندیم خان ،نائب صد ر حاجی غلام مصطفی بلوچ ،جنرل سیکرٹری منیر احمد مغل ،فنانس سیکرٹری خواجہ منظور احمد،مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم،ای یو پاک فرینڈ شپ آسٹریا کے صدر حاجی محمد ارشد باجوہ،نائب صدر حاجی ملک خلیل احمد اعوان، مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ، سینئر نائب صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ ،پی سی سی کے سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،علی شرافت ،منہاج القرآن آسٹریا کے صدر عمران علی مغل ،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے نائب صدر غلام حسین نقوی، جنرل سیکرٹری زاہد غنی چوہان ،پاک ایشیاء کلچر آسٹریا کے چیرمین حاجی قاسم علی ،ہورن سے حافظ محمد نعیم ،العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاہ، حاجی رانا ریاست علی،آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر نعیم بٹ ،دیوان ریسٹورنٹ کے دیوان افضل ،مقصود احمد مغل و دیگر نے جنید جمشید کی شہادت پر اور پی آئی اے طیارہ میں دوسرئے عملہ سمیت شہادتوں پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس سانحہ پر مرحومین کے بلند درجات کے لیئے دعاکرتے ہیںاور لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔