جنید طارق پر قاتلانہ حملے پر رابطہ کمیٹی کی سخت الفاظ میں مذمت

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل پہاڑ پور سے امیدوار اور ایم کیو ایم ڈیرہ اسماعیل خان زون کے انچارج جنید طارق پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عام انتخابات برائے سال 2013ء میں دھاندلی کا رونا رونے والوں نے بلدیاتی انتخابات میں اپنی جیت کے لیے تمام حدیں پار کردی ہیں اور بلدیاتی الیکشن میں ہونے والے دھاندلی کی بدترین مثال قائم کردی ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار اور مسلح کارکنان نے ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدوار پر حملہ کرکے تمام پاکستانیوں پر ثابت کردیا ہے کہ وہ حق پرستی کے پیغام کی خیبر پختونخوا کے غیور عوام میں پزیرائی سے شدید خوفزدہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تحصیل پہاڑ پور سے نامزد ایم کیو ایم کے امیدوار و زونل انچارج جنید طارق پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔