جونیئر فٹ بال ٹیم کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام

Passports

Passports

اسلام آباد: ایف آئی اے نے جونیئر فٹ بال ٹیم کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ٹیم کے مینجر اور کوچ کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر فٹبال ٹیم کے کاغذات کی چیکنگ کے دوران تین جعلی کھلاڑیوں کا انکشاف ہوا۔ ایف آئی اے انسانی سمگلنگ سیل نے ٹیم منیجر حامد اور کوچ رضوان کو دھر لیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں معلوم ہوا کہ ملزمان نے لڑکوں سے امریکا لے جانے کیلئے بارہ بارہ لاکھ روپے لئے تھے۔