جراسک ورلڈ نے ریلیز کے تین دن میں 20 کروڑ ڈالرز کما کر ریکارڈ قائم کر دیا

Jurassic World

Jurassic World

نیویارک (جیوڈیسک) ایکشن ایڈونچر فلم “جراسک ورلڈ ” کا جادو شائقین کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ فلم نے 20 کروڑ ڈالر سے زائد کما کر باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کولن ٹریوورو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے 3 دنوں میں امریکا بھر میں 20 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا اور یوں یہ فلم ہالی ووڈ تاریخ کی دوسری کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔

دنیا بھر میں فلم نے 51 کروڑ 18 لاکھ کمائے اور پہلے ہفتے میں اتنا بڑا بزنس کرنے والی سب سے بڑی فلم بن چکی ہے۔ دوسرے نمبر پر ہالی ووڈ کی ایکشن کامیڈی فلم “سپائے” رہی۔ فلم نے اب تک ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔

ہالی ووڈ کی ایکشن ڈرامہ تھرلر فلم “سین اینڈریاس ” ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔