انصاف بزنس فورم کی طرف سے پٹھان کوٹ ہونیوالے حملے کا پاکستان پر الزام لگنے کی مذمت

Pathankot Attack

Pathankot Attack

فیصل آباد: انصاف بزنس فورم کے چیئرمین چوہدری ظفر اقبال سندھو’ سرپرست اعلیٰ محمد اجمل چیمہ’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض اور دیگر عہدیداران رانا سکندر اعظم’ شبیر چاولہ’ ظریف خان نیازی’ عبداﷲ دمڑ’ مدثر جواد’ زاہد شفقت’ کامران گیلانی’ چوہدری شفیق’ میاں طیب اور ظفر اقبال سرور نے پٹھان کوٹ ائیربیس بھارت پر ہونیوالے حملے کا پاکستان پر الزام لگنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے موجودہ حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کا کوئی ”تگڑا” وزیر خارجہ ہوتا اور وہ بھارتی حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا تو مودی سرکار کی کبھی جرات نہ ہوتی۔

وہ پاکستان پر الزام لگا سکے مگر حکمرانوں کو تو بھارت کے ساتھ اپنے ذاتی کاروبار کی توسیع دینے کی جلدی ہے اور وہ وطن عزیز کے مفادات نہیں بلکہ اپنے مفادات کو مقدم رکھے ہوئے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دوتہائی اکثریت رکھنے کی دعویدار ہے۔

مگر اس کے باوجود اس کے پاس کوئی ایسا ایم این اے نہیں جو اتنی اہلیت رکھتا ہو کہ اسے وزیر خارجہ بنا دیا جائے۔ کسی بھی ملک کا وزیر خارجہ اس ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مگر مسلم لیگ (ن) کی کس قدر نااہل حکومت ہے کہ اس نے ملک کی اس مین اور اہم ہڈی کو اپنے ہاتھوں سے ہی توڑ کر رکھ دیا ہے۔ قوم اپنے ان نااہل حکمرانوں کو اچھی طرح پہچان لے اور دیکھ لے کہ یہ لوگ کیا کیا گل کھلا رہے ہیں۔