پائی خیل کی خبریں 14/11/2015

Pie Khel

Pie Khel

پائی خیل (نامہ نگار) یوسی ڈھیرا مید علی شاہ اتراء کلاں کی اتراء برادری وسطی گل محمد شاہ کی شاہ برادری، آرائیں برادری و دیگر برادریوں نے ملک مطیع اللہ ڈرہال کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ڈھیر امید علی شاہ کی سیاست میں بلے نے ہلچل مچا دی۔ہرطرف بلے کے نعرے گونجنے لگے۔ یوسی ڈھیر امید علی شاہ کی اتراء برادری کی سرکردہ شخصیات امیرنوازاتراء ،بشیر نوازاترائ، نمبردارصغیراترائ،فرحت اترائ،احمدنوازحاجی خیل نے شمی وال اجبکہ وسطی گل محمدشاہ کی شاہ برادری قلب عباس شاہ آڑھتی،سلیم شاہ آڑھتی،اقبال ساجدکمال خیل،سابقہ ناظم منظور،ڈاکٹرپپوخان،فیض نٹال، منورنیاز،محمدرمضان آرآئیں،طارق آرائیں،ملک عطاء محمدکمال خیل، حاجی غلام حسن موہانے خیل،عنایت اللہ اروڑودیگر نے تحریک انصاف کے نامزدامیدواربرائے چئیرمین ملک مطیع اللہ ڈرہال کو شاندارجلسہ دیاجس میں اتراء برادری،نصیرخیل برادری،لہال برادری، چدوبرادری آرائیں برادری ،شاہ برادری ودیگربرادریوں نے شرکت کرکے ملک مطیع اللہ ڈرہال کے حق میں دعائے خیردے۔ملک پاکستان کے نامورگلوکارعطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی قیادت میںایک پرہجوم ریلی بڑی تعدادلوگوں نے شرکت کرکے جلسہ کے پنڈال تک پہنچے۔شرکاء جلسہ سے پی ٹی آئی کے امیدواربرائے چئیرمین ملک مطیع اللہ ڈرہال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 19نومبرکادن پی ٹی آئی کی فتح کادن ہوگا۔کامیابی کے بعدحلقے کومسائلستان بنانے والوں کاحساب کریں گے اور حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کرکے ریکارڈقائم کریں گے ۔قائدتحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کامیانوالی آمدپرشانداروالہانہ استقبال کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماراپینل چٹان کی طرح مضبوط ہے ۔مخلص دوست ،غریب بھائیوں اورنوجوان ورکروں کے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کوشکست سے دوچارکرکے میانوالی کوپاکستان تحریک انصاف کاگڑھ ثابت کریں گے ۔ اس جلسہ میں جنرل رفیع اللہ خان،گل حمیدشہبازخیل سنٹرمیڈیاایڈوائز،مولوی عظمت اللہ موچھ ودیگرشخصیات نے شرکت کی۔

ُپائی خیل (نامہ نگار)یوسی پائی خیل کی ملک برادری اورگلبازی خیل برادری نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپائی خیل کی ملک برادری کی سرکردہ شخصیات خان محمد،فتح جنگ،شیرجنگ ،چچایارمحمدوجملہ برادری نے ملک ہائوس پر جبکہ گلبازی خیل برادری کی سرکردہ شخصیات ٹھیکیدارکریم نوازخان،احمدنوازخان ،حبیب اللہ خان،محمدامیرخان نے الکمال فرشی کنڈاپائی خیل پر تحریک انصاف کے نامزدامیدواروں کے حق میں ایک شاندارجلسہ کااہتمام کیا۔ریلی کی صورت میں بڑی تعدادلوگوں نے شرکت کی۔پاکستان تحریک انصاف یوسی پائی خیل کے نامزدامیدواربرائے چئیرمین محمدحنیف خان،وائس چئیرمین ڈاکٹراخترخان نے کہاکہ شیرکی گرج کاوقت ختم ہونیوالاہے ۔اب ہرطرف بلے کے چھکے نظرآئیں گے ۔مخالفین پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں ۔کیونکہ انہیں اب علم ہوچکاہے کہ ان کی اب شکست یقینی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم عوامی خدمت کامشن لیکرمیدان سیاست میں آئے ہیں۔یوسی پائی خیل کی محرومیوں کے ازالے کاوقت قریب آچکاہے۔اپنے قائدکے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے یوسی پائی خیل کوترقی کی راہ پرگامزن کریں گے ۔انہوں نے اپنے ووٹرو ں ،سپورٹروں اورحامیوں سے کہاکہ ہماری کامیابی آپ کی کامیابی ہوگی۔ کیونکہ پی ٹی آئی فردِ واحدکی جماعت نہیں بلکہ غریبوں کی نمائندہ جماعت ہے ۔اورغریبوں کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے۔ہم ہرمحاذپرغریبوں کے حقوق کی جنگ لڑکرعوامی خدمت کرتے رہیں گے ۔اس لئے عوام کوچاہیے کہ 19نومبرکے دن بلے پرمہرلگاکراپنے باشعورہونے کا ثبوت دیں۔