جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے، آئی ایس پی آر

Justice Ejaz Al-Ahsan

Justice Ejaz Al-Ahsan

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے، ریاستی اداروں کے موثر کردار کے لیے تمام فریقین محفوظ فضا یقینی بنائیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ امن و امان اور استحکام یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے دو بار فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعات گزشتہ شب 10:45 اور آج صبح 9:45 منٹ پر پیش آئے، پولیس کی جانب سے تاحال حملے میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔