تحریک انصاف ناانصافی کرپشن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ افتخار چودھری

Iftikhar Chaudhry

Iftikhar Chaudhry

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے اپنی رہائش گاہ پر عمائدین ایئر پورٹ سوسائٹی سے گفتگو میں کہا ہے کہ جوڈیشنل کمیشن کے فیصلے سے پارٹی کو کسی قسم کی سبکی نہیں ہوئی آنے والے دن بتائیں گے کہ عمران خان کا مو ء قف کس قدر درست تھا انہوں نے کہا ہمارا کارکن اپنے لیڈر کی پشت پر کھڑا ہے۔

اسے کل بھی عمران خان پر اعتماد تھا اور آج بھی ہے۔ایئر پورٹ سوسائٹی کے صدر رانا عبید علی خان سابق صدر عابد چودھری معروف سیاسی کارکن جاوید مغل صابر تنولی رفاقت اور صابر تنولی پر مشتمل وفد نے انجینئر افتخار چودھری کو مشورہ دیا کہ وہ اس حلقے سے انتحاب لڑ کر شہری سیاست میں کردار ادا کریں انجینئر افتخار چودھری نے کہا میں اپنے آپ کو کارکن سمجھتا ہوں اگر پارٹی نے اس قسم کے کردار کو ادا کرنے کے لئے کہا تو ضرور الیکشن لڑوں گا۔

ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے لینڈ مافیا کو کئی بار شکست دی ہے اور یہ علاقہ پی ٹی آئی کا گڑھ ہے سابق اور موجودہ انتظامیہ بھی تحریک انصاف ہی کی حمائت یافتہ ہے۔انہوں نے کہا میری خواہش ہے کہ مسلم لیگ نون یہاں سے کسی ہیوی ویٹ کو میدان میں اتارے تا کہ سوسائٹی کے باشعور لوگ اسے دن میں تارے دکھا سکیں۔انہوں نے کہا بنی گالہ کی چٹانوں پر اقبال کا شاہین رہتا ہے اللہ تعالی اسے کبھی مایوس نہیں کرے گا۔