عدل و انصاف قائم کر کے ہی معاشرے میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ مہر محمد اسحاق

Justice

Justice

لاہور (نامہ نگار) عدل و انصاف قائم کر کے ہی معاشرے میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ آئین اورقانون کی بالا دستی کیلئے وکلاء کی جد و جہد اور قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار ینگ لائرزفورم کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مہر محمد اسحاق حسوآنہ سیال ایڈ وو کیٹ نے صحافیو ںسے ایک ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی محرومیوں کے خاتمے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے میں حکومت کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کر نی چاہئیں۔

انکا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کا عمل موثر بنا کر ہی معا شر ے کو کر پشن سے پاک کیا جا سکتا ہے ۔مزید گفتگومیںمہراسحاق نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی ،عدل و انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء پر بھا ری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

محمدعلی۔۔۔۔۔۔نامہ نگار۔۔۔۔۔۔سٹی پیپر