عدل و انصاف کا نظام اسلامی تعلیمات میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے، میاں محمد یوسف

 Mian Mohammad Yousuf

Mian Mohammad Yousuf

لاہور: عدل و انصاف کا نظام اسلامی تعلیمات میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس کے بغیر معاشرہ میں امن وامان کا قیام نہیں ہوسکتا سرکار دو عالم نے فوری اور آسان انصاف مہیا کرنے کا شاندار نظام رائج کیا۔

ان خیالات کا اظہارسینئرصحافی وکالم نگار وایگزیکٹوممبرعوامی پریس کلب کاہنہ(رجسٹرڈ) میاں محمدیوسف نے کیا۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی پامالی پر حکمران اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے ڈریں اور دنیا بنانے کیلئے اپنی آخرت برباد نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے معاشرے کے ہر فرد کے حقوق وفرائض متعین کرکے عدل وانصاف کا عملی درس دیا ہے۔

ایمانداری سے ذمہ داریاں ادا کرنے کا حلف اٹھانے والے کی بدعنوانی ناقابل معافی ہے،ملکی سلامتی ،معاشی استحکام اور معاشرتی امن کیلئے ضروری ہے کہ ہر شخص انصاف اور اہل عدل کا ساتھ دے ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ خود ظلم سے بچے اور ظالموں کی راہ میں رکاوٹ بنے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہر انسان عادل و منصف ہونے کے ساتھ انصاف پرور بن جائے تو بہترین اور پرامن معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے حقدار کو اس کا جائز حق دینا اور معمولات زندگی میں توازن قائم رکھنا عدل و انصاف ہے عدل و انصاف ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے۔