کے الیکڑک کا کراچی میں نیا گریڈ اسٹیشن تعمیر کرنے کا فیصلہ

K Electric

K Electric

کراچی (جیوڈیسک) بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لئے کے الیکٹرک نیا گریڈ اسٹیشن تعمیر کر رہی ہے ۔ منصوبے کے تحت کے الیکٹرک ابتداء میں پرانا گولی مار گرڈ اسٹیشن کو وسعت دے گی۔

اس منصوبے پر 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز خرچ ہونگے۔ منصوبے کی تکمیل سے کراچی کے سب سے بڑے انڈسٹریل زون سائٹ ایریاں میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

گریڈ اسٹیشن کی تعمیر ٹی پی 1000 کا حصہ ہے ۔ منصوبے کے تحت سیمنس پاکستان اور شنگھائی الیکٹرک مل کر 40 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کریں گے ۔ شہر میں بجلی کے نظام میں بہتری کا یہ منصوبہ 3 سال کی مدت میں مکمل ہو جائے گا۔