کابل : افغانستان میں امریکی فوج کی بمباری، 10 افغان فوجی ہلاک

Afghan Army

Afghan Army

کابل (جیوڈیسک) افغان صوبے لوگر میں امریکی فوج نے غلطی سے افغان فوجیوں کی بیرک پر بمباری کر دی، جس کے نتیجے میں 10 افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ صبح سویرے صوبہ لوگرکے باراکی بارک ضلع میں کیا گیا، امریکی فوج نے افغان طالبان سمجھ کر افغان فوجیوں پر حملہ کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبہ لوگر میں طالبان بڑی تعداد میں سرگرم ہیں۔