کابل: غیر ملکیوں کے گیسٹ ہاؤس پر دہشت گردوں کا حملہ

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ڈپلومیٹک ایریا میں واقع غیر ملکیوں کے گیسٹ ہائوس پر دہشتگردوں کے حملہ آور ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دہشتگردوں کے حملہ آور ہونے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قریبی علاقوں کی بھی ناکہ بندی کر دی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں افغان سپیشل فورسز اور کرائسز رسپانس یونٹ حصہ لے رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکیوں کا یہ گیسٹ ہائوس ڈپلومیٹک علاقے میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب واقع ہے۔