کاہنہ، صحافی کے گھر چوری کی واردات، چور لاکھوں کا سامان لے کر رفو چکر

Lahore

Lahore

لاہور : تھانہ کاہنہ کے علاقے فیصل ٹائون کے رہائشی سینئر صحافی میاں محمد اشفاق کے گھر دن دیہاڑے چوری کی واردات، چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے کر رفو چکر ہو گئے، تفصیلات کے مطابق مقامی سینئر صحافی و عوامی پریس کلب کاہنہ (رجسٹرڈ) کے سینئر وائس چیئرمین میاں محمداشفاق کسی کام کے سلسلے میں گھر کو تالا لگا کررشتے داروں سے ملنے قصور گئے تھے،انہیں قریبی دکاندارنے کال کرکے بتایا کہ ان کہ گھر کا تالا ٹوٹا ہوا ہے۔

جب وہ واپس آئے تو مین دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا ملا، جس پر میاں محمداشفاق نے فوری 15پرایمرجنسی کال کردی ،پولیس کے آنے کے بعد جب گھرکے اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ گھر کا سامان بکھرا پڑا ہے،جب مزید سامان کی پڑتال کی گئی تومعلوم ہوا کہ ایک عددایل ای ڈی بمعہ ڈیجیٹل بکس مالیت تقریبا 38000روپے،طلائی زیورات ایک تولہ اور تقریبا 46000ہزار نقدی غائب تھے،جسے چور چرا کرلے گئے تھے،سائل نے تھانہ کاہنہ پولیس کو اپنے گھر چوری کی واردات کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے،جس پر پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔