کیلاش کھیر کا نصرت فتح علی خان کو زبردست خراج تحسین

Kailash Kher

Kailash Kher

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں ایک طرف جہاں ہندو انتہاء پسند تنظیمیں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ اپنے غیض وغضب کا اظہار کرتے ہوئے ان کے کنسرٹ منسوخ کر رہی ہیں۔

وہیں معروف گلوکار کیلاش کھیر نے برصغیر کے مایہ ناز قوال استاد نصرت فتح علی خان کے ساتھ اپنی محبت، احترام اور روحانی وابستگی کا اظہار نہایت خوبصورت انداز میں کیا ہے۔

ایک بھارتی ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں کیلاش کھیر نے بتایا کہ پنڈت کمار گندھاروا اور استاد نصرف فتح علی خان کو سن کر انہوں نے گانا سیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات کسی حیرت سے کم نہیں کہ کیسے ایک گلوکار ایک بامعنی اور گہری سوچ کا اظہار کر سکتا ہے۔

ایسے افراد کسی ایک خطے کے نہیں ہوتے بلکہ ان کا تعلق دنیا بھر سے ہوتا ہے۔ کیلاش کھیر نے اس موقع پر نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گانا بھی گایا۔