کالا باغ ڈیم ملکی معیشت کے لے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، حاجی حنیف

Kala Bagh Dam

Kala Bagh Dam

لاہور : مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چیئر مین یونین کونسل و امیدوار برائے ڈپٹی میئر لاہور حاجی حنیف نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ملکی معیشت کے لے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس کی تعمیر کے لئے اتفاق رائے وزیر اعظم میاںنواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ہی پیدا ہوگا، تاپی پائپ گیس لائن منصوبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

گذشتہ روز مسائل کے حل کے لئے آنے والے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت تمام مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کریتاکہ جنوبی ایشیاء میں امن قائم ہو اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں،دہشتگرد اپنی گنوئونی حرکتوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،حکومت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اور مضبوط تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے،پارا چنار میں بم دھماکہ قابل مذمت ہے ،افواج پاکستان دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر توڑ ہی دم لے گی۔

انہوں نے مزید کہاآئندہ دو سالوں تک ملک سے توانائی بحران ،گیس کی قلت اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو گا،پنجاب حکومت غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ مختلف معاہدے کررہی ہے جس کی بدولت ملک میں خوشحالی آئے گی۔