شمروز الہی گھمن این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز شریف کی الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لئے کل پاکستان روانہ ہوں گے

Shamrooz Elahi Ghuman

Shamrooz Elahi Ghuman

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن یورپ یوتھ ونگ ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین شمروز الٰہی گھمن این اے 120 میں بیگم کلثوم نواز شریف کی الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لئے کل پاکستان روانہ ہوں گے۔

شمروز الہی گھمن یورپ میں یوتھ ونگ کو متحرک رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔شمروز الہیٰ گھمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے قائد میاں نواز شریف 2018 کے الیکشن میں بھی کامیاب ہوں گے اور وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ طاقتوں نے نواز شریف کے ساتھ نا انصافی نہیں کی بلکہ پاکستان کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔شمروز الہی گھمن کل پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔اور مریم نواز شریف کے ساتھ مل کر بیگم کلثوم نواز شریف کی الیکشن مہم میں حصہ لیں گے۔