کمالیہ اور گِردونواح کی خبریں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

Shajar Kari

Shajar Kari

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے محمد آباد کینال ویو میں شجر کاری کی مہم کے آغاز پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ درخت ہماری دھرتی کا زیور ہیں۔ اور یہ ماحول کو آلودہ ہونے سے بچاتے ہیں۔ یہ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اور ہر شہری کو اپنے حصےّ کا درخت لگا کر اپنی قومی ذمہ داری ادا کرنی چاہئیے۔ اور فضائی آلودگی اور سموگ جیسے مسائل کا واحد حل شجر کاری ہے۔ ہمارے ملک میں سالانہ لکڑی کی ضرورت تقریباََ 5 سوکروڑ مکعب فٹ ہے ۔ جب کہ بمشکل سے ہمارے ملک میں تین کروڑ مکعب فٹ لکڑی پیدا ہوتی ہے۔ جو کہ ہماری ضروت سے بہت کم ہے۔ چنانچہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سڑکوں ریلوں اور نہروں کے کنارے مزید درخت لگائے جائیں۔ سوسائٹی کے کنوینر ظہیر عباس چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔ اور اب یہ ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ کہ اپنے حصےّ کا ہم سب کردار ادا کریں۔ ترقی یافتہ ممالک میں جنگلات کا رقبہ25فیصد سے زائد ہے۔ جب کہ ہمارے ملک میں تقریباََ5 فیصد ہے۔ اس کو بڑھانا ہماری قومی ذمہ داری میں شامل ہے۔ ورنہ ہماری آنے والی نسلیں فضائی آلودگی اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوں گی۔ آپ جانتے ہیں کہ ہر سال ہمارے ملک کے میدانی علاقوں میں سیلاب آتے ہیں جن سے کھڑی فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں۔انسانوں، مویشیوں جان و مال کا نقصان ہوتا ہے۔ سڑکیں ریلوے لائنیں اور ان پر بنائے گئے پل ٹوٹ جاتے ہیں۔ اور سارے ملک کا اقتصادی نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ گو کے پاکستان کے رقبہ پر جنگلات کا شدید فقدان ہے ۔ تاہم اگر ہر پاکستانی سال میں ایک پودا لگائے تو یہ کمی چار سال کے خطیر عرصہ میں پوری ہو سکتی ہے۔ حکومت کو چا ہئیے کہ وہ شجر کاری کی مہم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے موثر اقدامات کرئے۔ اس موقع پر معروف سماجی و سیاسی شخصیت راؤ سمیع اللہ خان کے علاوہ دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا چھاپہ غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج تفصیلا ت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ چوہدری خالد نے دوران چیکنگ نواحی گاؤں 739 گ ب میں دوکاندار محمد نثار کو غیر قانونی طور پر کھلاپٹرول فروخت کرنے پر کاروائی عمل میں لا کر مقدمہ درج کروا دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) بااثر ملزمان کا خاتون خانہ پر تشدد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 706 گ ب کی ثریاشفیع نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان غلام مصطفی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اسے شدید تشد د ک نشانہ بنا کر زخمی کر دیا تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) لینڈ ریکارڈ سنٹرکرپشن کا گڑھ ،کاشتکار لٹنے لگے، ڈی سی سے کارروائی کامطالبہ لینڈ ریکارڈ سنٹر کمالیہ کرپشن کا گڑھ بن گیا جہا ں پر سادہ لو ح کاشتکاروں کو مختلف حیلوں بہانو ں سے لوٹا جارہا ہے۔ ، کمپیو ٹر آپریٹرز نے سا ئلین سے معمولی سی غلطی ٹھیک کروانے کیلئے چکر لگوا کر مبینہ طور پر رشوت لینا معمول بنا رکھا ہے۔ اور انتقال وراثت کے لےئے کے سائیلین کو مہینوں خوار کر کے ٹاؤٹ مافیا کے ہاتھوں لوٹا جا رہا ہے متاثرین نے لینڈ ریکارڈ سنٹر عملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپرا سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) تحریک انصاف کے رہنما و کونسلر ملک ساجد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے سے ملکی سیاست کارخ بدل جائیگا عمران خان واحد لیڈر جس نے کرپشن کیخلاف آواز بلند کی ،قوم فیصلے کی منتظرہے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد ملکی سیاست کارخ بدل جائیگا اورملک سے کرپشن کاناسورختم ہوگاانہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کاواحد لیڈرہے جس نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی۔ ان کاکہنا تھا کہ پوری قوم پانامہ کیس کے فیصلے کی منتظرہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ کمالیہ میں تحریک انصاف کے خلاف جو گھناونی سازشیں کی جا رہی ہیں وہ قابل مزمت ہیں۔