کمالیہ کی خبریں۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے 14/5/2017

Dr Ghulam Murtaza

Dr Ghulam Murtaza

کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) عرصہ چارسال گزرنے کے باوجود موجودہ حکومت سے ابھی تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا ہے عوام تڑپ رہے ہیں ۔مگر ہماری حکومت ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتی ہے اور جب عوام سڑکوں پر نکلتے ہیں تو اس وقت وزیر اعظم پاکستان نوٹس لے لیتے ہیں ان خیالات کا اظہار سماجی ورکر رانا علی رضا نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے الیکشن سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ6ماہ میںختم کر دی جائے گی پھر 2سال کا کہا گیا مگر اب تو عرصہ چار سال گرز چکے ہیں مگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ جوں کا توں ہی نظر آرہا ہے عوام شدید گرمی مین تڑپ رہے ہیں اور حکمران طبقہ ائیر کنڈیشنڈ والے کمروں میں بیٹھ کر بیان دے رہے ہیں کہ اب 2018میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہو جائے گا جبکہ عوام تڑپ رہے ہیںاور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اس وقت نوٹس لیتے ہیں جب عوام تھک ہار کر مجبوراً سڑکوں پر آکر احتجاج کرتے ہیں لہٰذا ہم وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیںکہ ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اگر الیکشن 2018سے پہلے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو پہلے ہی موجودہ حکومت پر بہت سیخ پا ہے تو وہ آنے والے الیکشن میں سارا غصہ ّ موجودہ حکومت پر نہ اتار دے۔ حکومت کو اس بارے میں بیٹھ کر سنجیدگی سے سوچنا ہو گا کہ عوام کے غصے ّ کو ختم کرنے کا صرف ایک ہی حل ہے کہ ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے مکمل طور پر عوام کو چھٹکارا دلایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) فوڈ گرین انسپکٹر کی درخواست پرگندم بار دانہ کی بوری دوکان سے برآمد ہونے پر مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق سائل محمد رمضان فوڈ گرین انسپکٹر نے تھانہ سٹی پولیس کمالیہ کو ایک تحریری درخواست دی جس پر محمد رفیق ولد حسام الدین نے واقع دوکان تھانہ موڑ چیک کیا تو الزام علیہ نے دوکان پر 63تھیلہ گندم کے پکڑ گئے ۔معلوم ہوا کہ الزام علیہ نے کسی اور کے نام پر جعل سازی سے بار دانہ لیکر سستے داموں سے گندم خرید کر کے گورنمنٹ کو مہنگے داموں فروخت کرنی تھی۔ جس پر گرین فوڈ انسپکٹر کی تحریری درخواست پر ملزم کے خلاف دفعہ 420ت پ 3/6پنجاب فوڈ سٹف کنٹرولر 1958کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی کوارڈینیٹر مولانا حسن معاویہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی لازوال قربانیوں کی تحریک کا نام ہے ۔دہشت گردی کے ذریعے جمعیت علماء اسلام کے مشن کو ختم نہیں کیا جا سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سانحہ مستونگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو منظر عام پر لا کر قرار واقعی سزا دے ۔ہم شہداء مستونگ کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیںحملے سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے جبکہ جمعیت ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور امن کے فروغ کے لیے اپنا سفر جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں سے سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا اسی لیے دہشت گردی کے واقعات کرائے جا رہے ہیں ، بلوچستان حکومت معلوم کرئے کہ اس واقعے میں کون ملوث ہے۔قائد جمہوریت مولانا فضل الرحمن کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ طے کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سخت گرمی نہروں اور سوئمنگ پولز پر شہریوں کے ڈیرے ،گرمی سے بے حال، اور لوڈشیڈنگ سے ستائے شہریوں نے نہروں، راجباہوں اور سوئمنگ پولوں کا رخ کئے رکھا ۔تفصیلات کے مطابق سخت گرمی کی وجہ سے شہریوں نے نہروں، راجباہوں اور سوئمنگ پولوں کا رخ کئے رکھا۔سوئمنگ پولز میں نہانے والوں کا رش لگارہا ،جبکہ نہر کناروں پر ٹھنڈے تربوز کی خریداری اور مشروبات کی خرید میں بھی اضافہ ہوگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) لیبر قومی موومنٹ کے تحصیل صدر ملک عبدالمجید نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے محنت کشوں کو مسائل کے حل کیلئے باہر نکلناہوگا مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، مزدور کو کوئی بھی مسئلہ ہو توحل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ، محنت کشوں کواپنے مسائل کے حل کیلئے خود باہر نکلناہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بھٹہ مزدورں کی طے شدہ اجرت پر عملد ارآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے جو کہ ان غریب مزدوروں کے ساتھ زیادتی ہے مزدوروں کو استحصال کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔