کمالیہ کی خبریں 13/8/2017

Kamaliya

Kamaliya

کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) میاں نوا زشریف انشاء اللہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے اور دوبارہ عوام انہیں پھر وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں اور انشاء اللہ وہ عدالتوں میں بھی سرخرو ہوں گے اور دوبارہ الیکشن میں حصہّ لیکر عوام کی ووٹ سے وزیر اعظم بنیں گے ان خیالات کا اظہار سابق صدر انجمن سبزی منڈی آڑھتیاں کمالیہ و سابق امید وار برائے جنرل کونسلر مسلم لیگ (ن) چوہدری صابر رحمانی نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے عدالتوں کے فیصلے پر لبیک کہا اور انہیں من و دل سے قبول کیا مگر پاکستان کی عوام انہیں دوبارہ وزیر اعظم کے عہدہ پر دیکھنا چاہتی ہے اور وہ انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں عوام کی ووٹ سے اقتدار میں آئیں گے اور عدالتیں بھی انہیں انکی نااہلی پر غور کرتے ہوئے انہں دوبارہ الیکشن میں حصہ ّ لینے کی اجازت دیں گے اور وہ پھر سے وزیر اعظم بن کر عوام کی پہلے سے بھی زیادہ خدمت کریں گے انکے اسلام آباد سے لاہور کے سفر سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان کی عوام میاں محمد نواز شریف کو اپنا بہترین لیڈر مانتی ہے اور انہیں دوبارہ پھر سے وزیر اعظم بننا دیکھنا چاہتی ہے انشاء اللہ عوام انکے ساتھ ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) ماڈل ٹائون کے شہیدوں کے ورثاء کی بد دعائوں سے نواز شریف نا اہل ہو گیا ہے اب انکے ریلی میں کچلنے والے بچے ّکے والدین کی بد دعائیں بھی ان کو لے ڈوبے گی میاں برادران جتنے مرضی تم لوگ ظلم کر لو مگر اب تم لوگوں کے حساب کا وقت آگیا ہے میری نظریں میاں برادران کو سلاخوں کے پیچھے دیکھ رہی ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کمالیہ کے راہنماء چوہدری ناصر رحمانی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کے ورثاء انصاف کے لیے عرصہ دراز سے بھٹک رہے ہیں مگر اب جبکہ میاں نوز شریف ان ورثاء کی بد دعائوں سے وزارت عظمیٰ اور (ن) لیگ کی صدارت سے مکمل فارغ ہو چکے ہیں اور گھر جا چکے ہیں مگر ان کی ریلی کے دوران گاڑی کے نیچے کچلنے والے بچے ّکے والدین کی بداعائیں بھی ان کے ساتھ ہیں اب ان کے کڑے احتساب کا وقت آگیا ہے اب میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب بھی تیار ہو جائے ماڈل ٹائون کے شہیدوں کے ورثاء کو اس وقت تسلی ہو گی جب میاں برادران سلاخوں کے پیچھے ہوں گے انہوں نے عوام پر بہت ظلم ڈھائے ہیں ان کے احتساب کا کڑا وقت آگیا ہے ایک بھائی کو تو سزا مل گئی ہے اب جبکہ پنجاب والوں کا ٹائم نزدیک آگیا ہے انشاء اللہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کین ورثاء کی بددعائیں انہیں مکمل طور پر لے ڈوبیں گی میری آنکھیں میاں بردارن کو سلاخوں کے پیچھے دیکھ رہی ہیں اور یہ ضرور اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) نامعلوم چور کریانہ سٹور کی دوکان کے تالے توڑ کر سامان لے گئے نامعلوم چروں کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مبطابق محلہ خورشید آباد کے رہائشی محمد نواز نے تھانہ سٹی کمالیہ کو ایک تحریری درخواست دی کہ نامعلوم چور میری کریانہ کی دوکان کے تالے توڑ کر سامان لے تھانہ سٹی پولیس نے دفعہ 457/380ت پ کے تحت نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
ْْْْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سیکورٹی گارڈ اور کیمرے نصب نہ کرنے پر ریسٹو رینٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ایس ایچ او سٹی کمالیہ عارف علی بسلسہ گشت ذیشان کالونی کمالیہ موجود تھے کہ وہاں پر موجود دعوت ریسٹورینٹ کو چیک جس پر نا تو وہاں کوئی سیکورٹی گارڈ تھا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے جس پر تھانہ سٹی پولیس کمایہ نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 14دی پنجاب سیکورٹی آف وینر ایبل اسٹبلشمنٹ آرڈیننس 2015مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) جنگل سے لکڑی چوری کرنے والے کے خلاف مقدمقدمہ درج تفصیل کے مطابق ناصر علی فاریسٹ گارڈ نے تھانہ صدر پولیس کمالیہ کو ایک تحریری درخواست دی کہ الزام علیہ عرفان وغیرہ نے لکڑی شیشم مالیت 16000روپے چوری کر لی جو کہ موقع پر قابو کر لیا گیا اور سامان برآمد کر لیا تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف دفعہ 379/411ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) تھانہ صدر پولیس کمالیہ کی کاروائی لڈو کے دانے پر رقم لگا جواء کھیلنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے چکنمبر 732گ ب میں کلیم اللہ وغیرہ لڈون کے دانے پر رقم لگا کر جواء کھیل رہے تھے جس پر صدر پولیس نے قابو کر لیا اور دفعہ 5قمار بازی آرڈیننس 2015کے تحت مقد درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔