کمالیہ کی خبریں 17/9/2017

Kamaliya

Kamaliya

کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ اہلسنت و الجماعت، مجلس احرار اور انجمن تاجران کمالیہ کی طرف سے برما میں ہونے مسلمانوں پر بے ہیمانہ تشدد کے خلاف مسجد جامعہ فاروقیہ سے لیکر دہلی چوک تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں مقررین قاری مولانا لطف اللہ لدھیانوی ، مسلم لیگ (ن) کی طرف سے حاجی زکریہ رحمانی مرکزی انجمن تاجران کمالیہ کے جنرل سیکٹری کلیم اللہ طور،حافظ عالمگیر،ڈاکٹر حافظ عبدالغنی،عبد الرحمن ایڈووکیٹ،مولانا عبید الرحمن،مولانا رشیدی صاحب،حسن معاویہ قاری حبیب اللہ مولانا قاری عمر فاروق، ضیاء اللہ طور چوہدری صابر رحمانی سمیت دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ برما کی حکومت مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے جس کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے نوبل انعام یافتہ امن و امان آنگ سان سوچی کے ایماء پر مسلمانوں پر تشدد کیا جارہا ہے اس سے امن و امان کا ایوارڈ فوری طور پر واپس لیا جائے جبکہ مسلمانوں پر تشدد بھارتی حکومت کی بھی رضا مندی شامل ہے مسلمان ممالک کا خاموشی اختیار کرنا برما کے مسلمانوں کے ساتھ سخت زیادتی ہے اقوام متحدہ بھی خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جبکہ ہمارے حکمران بھی صرف دو الفاظ بیان کر کے اپنی ہمدردی ظاہر کر کے سر خرو ہو جاتے ہیں جبکہ عملی کام کوئی بھی نہیں کرتا ہمارے حکمران اللہ کی ذات سے نہیں بلکہ امریکہ سے ڈرتے ہیں اور امریکہ جس طرح کہتا ہے اسی طرح کرتا ہے لہٰذا ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے فیصلے خود کریں نہ کہ امریکہ کے حکم پر کریں ہماری حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ پاکستان سے برما کے سفیر کو فوری طور پر نکالا جائے اور برما سے پاکستانی سفیروں کو فوری واپس بلایا جائے اور ان سے ہر قسم کے تجارتی تعلقات کو ختم کر کے حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرئے اور پاکستان کے دستے برما میں بھیجے جائیں جو وہاں پر موجود مسلمانوں کی مدد کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچر ل کے زیر اہتمام گزشتہ روزبرما کے مسلمانوں کیلئے دعا کروائی گئی ۔سوسائٹی کے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ میا نمار میں مسلمانوں کے قتل پر یو این او کا کردار شر مناک اور قابل مذمت ہے۔ پاکستان کے عوام اپنے برمی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان پر ہونیوالے ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔ہمارے حکمرانوںسمیت مسلم دنیا کے حکمران اپنی خاموشی توڑ کربرما میں جاری ظلم رکوانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں۔میانما ر کے ریا ستی اداروں کی سر پرستی میں ر وہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جو کھلم کھلا ریا ستی دہشت گردی ہے جس کا عا لمی برادری بلخصوص جمہو ریت اور انسا نی حقوق کے علمبردار مما لک کو سخت نو ٹس لینا چا ئیں ۔لیکن ہزا روں نہتے معصوم روہنگیا مسلمانوں جن میں خواتین بچے ّ حتیٰ کے نو مو لودبچوّں تک کا وحشیا نہ قتل عا م کیا جا رہا ہے مگر جمہو ریت اور انسانی حقوق کے علمبردار ممالک خاموش ہیں۔میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کا تحفظ اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے،اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میانما ر کے ساتھ تمام مسلمان ممالک سفارتی تعلقات منقطع کریں اور احتجاجاً سفیروں کو واپس بلوایا جائے اور بر ما کے سفیر کو پاکستانی قوم کے جذبات پہنچانے کیلئے پاکستان بدر کیا جائے۔عرصہ دراز سے مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے لیکن انسانی حقوق کے نام نہاد اداروں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے عالمی ادارے اسی وقت کردار ادا کرتے تو آج حا لات بدترین صورت اختیار نہ کرتے۔انہوںنے مزید کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ عالم اسلام کو متحد و منظم ہوکر دنیا بھر کے مسلمانوںپر عرصہ حیات تنگ کئے جانے اور دین اسلام کے خلا ف مذموم سازشوں کے لئے میدان میں نکلیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) دوران گشت تھانہ سٹی کمالیہ پولیس کی مخبر کی اطلاع پر ملزم سے جامعہ تلاشی پر بھاری مقدار میں چرس برآمد ،مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کمالیہ ماموں کانجن موڑ پر گشت کر رہی تھی کہ نہر پل کے قریب مخبر نے اطلاع برائے اشارہ کی کہ ملزم محمد آصف کے ہاتھ مین جو شاپر ہے اس میں منشیات ہے جس پر پولیس نے محمد آصف کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس کے ہاتھ میں پکڑا ہوا شاپر کو چیک کیا جس میں 1084گرام چرس نکلی جس پر تھانہ سٹی پولیس نے محمد آصف کے خلاف دفعہ 9C/CNSAکے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) محلہ اسلام پورہ وارڈ نمبر 11میں لگا بجلی کا پول عوام کے لیے وبالِ جان بن گیا وہاں کے رہائشیوں کو تنگی کا سامنا بجلی کا پول ملی بھگت سے لگا یا گیا ہے اہل محلہ کا ہمارے نمائندہ سے اظہار خیال۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے محلہ اسلام پورہ وارڈ نمبر 11میں بجلی کا کھمبا عوام کے لیے سردرد بن گیا اہل محلہ وارڈ نمبر 11کے عوام نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں واپڈا والوںنے بجلی کا کھمبا لگا دیا ہے جس سے لوگوں کو بہت مشکلات پیش آرہی ہیں یہ کھمبا کسی اضافی آبادی کا لگتا ہے جو کہ وارڈ نمبر11میں لگایا گیا ہے اور یہ سب ملی بھگت سے ہوا ہے کیونکہ اس وارڈ میں کچھ گھروں میں بان کی مشینیں میں لگی ہوئی ہیں جو کہ بالکل غیر قانونی ہیں اور واپڈا والوں کے علم کے باوجود کام جاری ہے اور جب کوئی اعلیٰ افسران بالا واپڈا والوں کو اطلاع دیتا ہے تو عملہ ہی پہلے آگاہ کر دیتا ہے جو کہ حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا چونا لگایا جاتا ہے لہٰذا وارڈ نمبر 11 کے باسیوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سب کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور کرپٹ عملہ سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور جنہوں نے غیر قانونی مشینیں لگا رکھی ہیں انکے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے اور اس کھمبے کو کسی کھلی اور بہتر جگہ پر اکھاڑ کر لگایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔