کامران اکمل کو تیز رفتاری پر جرمانے کی سزا

Kamran Akmal

Kamran Akmal

لاہور (جیوڈیسک) کامران اکمل کا فیصل آباد سے لاہور آتے ہوئے موٹر وے پر چالان ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین کے ہاتھ سے کیچ ڈراپ ہونے کی طرح ایکسی لیٹر سے پاؤں بھی سلپ ہو گیا۔ ایک سو تیس کی اسپیڈ کے بجائے ایک سو اکتیس ہو گئی۔

ان کی گاڑی زیادہ تیز ہوئی تو پولیس نے انہیں روک لیا اور چالان کاٹ دیا۔ قومی کرکٹر کو موقع پر ساڑھے سات سو روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا۔