کامران غنی صبا کو روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل (فرانس) کی جانب سے مصطفوی ایوارڈ

Mustafawi Award from France

Mustafawi Award from France

فرانس/ پٹنہ (نمائندہ) نوجوان شاعر و صحافی کامران غنی صبا کو فرانس کے اخبار روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل کی طرف سے عالمی مضمون نویسی مقابلہ میں پہلا مصطفوی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہیں اخبار کی جانب سے 20 ہزار روپے نقد اور سند پیش کی جائے گی۔

روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل (فرانس ) نے ربیع الاول کے مہینہ میں عالمی مضمون نویسی مقابلہ ”محبت مصطفیۖ” کا انعقاد کیا تھا۔ جس میں دنیا بھر سے عاشقین رسول نے حصہ لیا۔

عالمی مضمون نویسی مقابلہ کی چیف کو آڑڈینٹر فرحین ریاض نے آج فیس بک پر نتائج کا اعلان کیا۔ جس میں پٹنہ (انڈیا) سے کامران غنی صبا کو پہلا، میانوالی سے حافظ کریم اللہ چشتی کو دوسرا اور کوئٹہ سے فریال سید کو تیسرے انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔

‘تاریخ انٹرنیشنل’ کے ایڈیٹر آصف الرحمان حسن نے تمام انعام یافتگان کو مبارکباد پیش کی ہے۔