کراچی: 18ویں ترمیم کے بعد لوگوں کو اختیارات نہیں ملے، مصطفیٰ کمال

Pakistan Mustafa kamal

Pakistan Mustafa kamal

کراچی (جیوڈیسک) سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد لوگوں کو اختیارات نہیں ملے۔ گلی محلوں کے اختیارات کو آگے بڑھانا ہوگا۔ شہر ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے، ہم گراؤنڈ پر آگئے ہیں، جلد گلی کوچوں میں جائیں گے۔

یہ کہنا تھا مصطفیٰ کمال کا، جو آج ایک اور پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔کراچی میں جیونیوز سے بات کرتے ہوئے سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے خبردار کیا کہ کراچی شہر ہاتھوں سے نکل رہاہے۔ گراؤنڈ پر آگئے ہیں اور جلد ہی گلی کوچوں میں جاکر اختیارات کو آگے بڑھائیں گے۔

اُدھرنوجوانوں نےسابق ناظم کراچی سے ان کی رہائش پر ملاقاتیں بھی کیں، جس میں انہوں نے مصطفیٰ کمال کو ان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ پی ٹی آئی کے امان اللہ المعروف ماموں مصطفیٰ کمال کے گھر پہنچےاور دروازے پر لگی تصاویر کو چومتے رہے۔ کراچی اور حیدر آباد میں مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی حمایت وال چاکنگ کردی گئی ہے، کئی علاقوں میں وال چاکنگ مٹائی بھی گئی ہے۔

دوسری جانب سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے سوشل میڈیا پر عوام سےرابطے کے لئےنئی آئیڈیز جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا بہت سارے اکاونٹ چل رہے تھے جن پر مختلف باتیں کی جارہی تھیں، اس لیے نئے اکاونٹس کی ضرورت پڑی۔ان کا فیس بک رضا کار ٹیم چلائے گی ۔یاد رہے کہ مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی آج ایک اور اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔