کراچی ایئرپورٹ سے 34 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) 34 افراد کی ٹارکٹ کلنگ میں مطلوب لیاری گینگ وار کے کارندے کو اومان سے واپسی پر ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم حنیف کوکراچی ایئرپورٹ پراومان سے کراچی واپسی پر گرفتار کیا گیا، حنیف کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ سے ہے اور وہ سیاسی کارکنوں سمیت 34 افراد کے قتل میں پولیس کو مطلوب ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم حنیف کا بھائی سہیل عرف سنی بھی درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور اس وقت وہ مسقط میں موجود ہے۔