کراچی: القاعدہ کے مبینہ رکن ڈاکٹر عثمان کیخلاف چالان پیش

Al Qaeda

Al Qaeda

کراچی (جیوڈیسک) تھانا پریڈی پولیس نے القاعدہ کے مبینہ رکن ڈاکٹر عثمان کے خلاف کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں چالان پیش کردیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج نے چالان منظورکرتے ہوئے متعلقہ عدالت کو بھجوادیا۔

ڈاکٹر عثمان کے خلاف پیش کیے گئے چالان کے مطابق ملزم ڈاکٹر عثمان کراچی میں شہریوں سے دہشتگرد تنظیم کے نام پر بھتاوصول کرتاتھا اور بھتے کی رقم بین الاقوامی دہشتگرد تنظیموں کو بھیجا کرتا تھا۔ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل معصوم شہریوں کی ذہن سازی بھی کرتا تھا۔

چالان کے مطابق ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کر کےا سلحہ، بھتے کی رقم اور دیگر غیر قانونی مواد بھی برآمد کیاگیا۔