کراچی :اینٹی وائلنٹ کرائم سیل تھانے سے منشیات برآمد

ANFP

ANFP

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے تھانے پر اےاین ایف نے کارروائی کی ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 66 کلوگرام چرس اور 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کی ،ایم اےجناح روڈپر ایک گاڑی سے 100 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔