کراچی: عقیل کریم ڈھیڈی کے دفاتر پر ایف آئی اے کا چھاپہ

Aqeel Karim Dhedhi

Aqeel Karim Dhedhi

کراچی (جیوڈیسک) عقیل کریم ڈھیڈی کے دفاتر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے جس کے دوران دو ڈائریکٹرز کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرز کو حراست میں لیے جانے پر عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے مبینہ طور پر مزاحمت کی گئی، ایف آئی اے افسران سے ان کی تلخ کلامی ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹرز پر ای او بی آئی شیئرز میں ہیر پھیر سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔