کراچی کے علاقے گلشن حدید میں دھماکا، چینی باشندے سمیت 3 افراد زخمی

KARACHI

KARACHI

کراچی (جیوڈیسک) گلشن حدید میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لنک روڈ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ایک چینی باشندہ بھی شامل ہے۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرنےکے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔