کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید

Police Man Bodies

Police Man Bodies

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی میں زمان ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں زمان ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس اہلکار ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ چاروں اہلکار راستے میں ہی دم توڑ گئے۔