کراچی کے علاقے منگھو پیر سے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی

Karachi Police Arrest

Karachi Police Arrest

کراچی (جیوڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے منگھوپیر میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کارروائی کرکے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 3 پستول، دستی بم اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے جب کہ دہشت گرد اعلیٰ حکومتی شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔