کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس و رینجرز کی کاروائی، 47 مشتبہ افراد گرفتار

Police And Rangers Opration

Police And Rangers Opration

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے حیدری اور ڈالمیاں میں پولیس اور رینجرز نے کاروائی کرکے 47 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حیدری کے علاقے بلاک جی میں واقع رہائشی عمارت میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران 12 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اسٹیڈیم روڈ پر واقع ڈالمیاں کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران 35مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز اور گینگ وار ملزمان کی گرفتاری کے لئے کیا گیا تھا۔