آرٹس کونسل کراچی میں البشریٰ نیٹ ورک کے زیر اہتمام اسکولز کے طلبہ کے مابین تقریری مقابلہ

Albushra Students Speech Contest

Albushra Students Speech Contest

کراچی: معروف فلاحی اور تعلیمی ادارہ البشریٰ نیٹ ورک کی جانب سے شعورو آگہی پروگرام کے تحت آرٹس کونسل کراچی میں اسکولوں کے طلبہ وطالبات کے درمیان آل کراچی تقریری مقابلے کا انعقاد کیاگیا جس میں شہر بھر کے اسکولوں سے 29 طلبہ وطالبات نے حصہ لیا تقریر مقابلے کیلئے جو عنوانات دیئے گئے تھے۔

ان میں اسلام عورت کا محافظ ، محبت امن ہے اور امن کا پیغام پاکستان ، اسلام اور عورت اور محسن انسانیت ، ختم نبوت، پاکستان اور اس کے موجودہ حالات ،یہ خاک وطن ہے جان اپنی سمیت درجن زائد موضوعات پر شامل ہیں ،تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر انشال جاوید، جبکہ منصفین کے فرائض معروف مقرر اور ریڈیو پاکستان کے معروف صحافی رضوان زیدی ، آغا شیرازی ، ڈاکٹر ام فروہ نے انجام دیئے، تقریب میں پاکستان رینجرز سندھ 61ونگ کمانڈر عنایت اللہ درانی ، تاجر رہنماء یحیی پولانی ، معروف مذہبی اسکالر مفتی محمدنعیم ، پاکستان امن کونسل کے علامہ طارق مدنی ،پی ایس 92 کے یوسی چیئرمین ، معروف شاعرہ اور کہانی نویس فرح تبسم سمیت دیگر مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور مختلف اسکولوںکے پرنسپلز،پروفیسرز،دانشور،وکلائ، صحافی، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے دیگر رہنما ء بھی بڑی تعداد میں شریک تھے ، پروگرام کا آغاز قار ی حامد حسین کی تلاوت کلام پاک اور علامہ اقبال کی لکھی ہوئی شہرہ آفاق نظم”لب پہ آتی ہے دعا بنکے تمنا میری” سے ہوامقابلے میں دی اسمارٹ اسکول کے عفوان آفریدی، مروہ بی بی ، رمشا زمان ،لی روزری پبلک اسکول کی عائشہ خان اور نتاشہ معروف نورالھدی پبلک اسکول کے ریحانہ ،امین اللہ اور محمد فیضان ،الائیڈ اسکول کی اقصیٰ زیب اور عائشہ کنول ،روزگرامر اسکول کے طلبہ وطالبات رابعہ اقبال ، مدحت آصف اور مدثر علی ، ایجوکیٹر اکیڈمی کے احمر سہیل اور مسکان لودھی ، سائٹ ماڈل اسکول کے ساجد اسلام اور فاطمہ فرحان ، شفیع ٹیکنیکل اسکول کی ہاجرہ عبیدہ ، الماس نثار، عائشہ سلیم اور مریم عباسی ، الصفہ اکیڈمی کے محسن بشیر اور احمد رضا اور غفران محسن ، خاتون پاکستان اسکول کی سعدیہ رضیٰ سیدہ ثناء فاطمہ ، شہناز اکبر نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔

منصفین کے فیصلے کے مطابق الائیٹڈ اسلوم کی طلبہ عائشہ کو پہلی ،الائیٹڈ ہی کی مروہ کو دوسری اور دی سمارٹ اسکول کے عفوان آفریدی اور الائیٹڈ کی اقصیٰ زیب کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر نقد انعامات اور اسناد سے نوازاگیا ،تقریب کا اختتام پرالبشریٰ نیٹ ورک کے چیئرمین غلام رسول شیخ نے البشریٰ کی جانب سے آنے والے مہانوں اور اسکولز کی جانب تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مہمانوں کو یادگار شیلڈ اور مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات میں اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر چیئرمین البشریٰ نیٹ ورک نے شعور آگہی پروگرام کے تحت صوبائی سطحی پر تقریری مقابلوں کے انعقاد کا عزم کا اظہار کیا۔