کراچی: جونیئرہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

Junior Hockey Team

Junior Hockey Team

کراچی (جیوڈیسک) جونیئر ایشیا کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی جونیئر ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ جونیرہاکی ٹیم کی وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیاگیا۔

ہاکی جونیئر ٹیم نے ٹورنانمنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جس کے بعد ٹیم نے آئندہ سال ورلڈ کپ کےلیے بھی کوالیفائی کرلیاہے۔

اس موقع پر ٹیم کے منیجر بریگیڈیئر خالد مختار کا کہناتھاکہ لڑکوں نے بہت محنت اور لگن سے کھیلا۔ بھارت نے فائنل میں ہار کا بدلہ ضرور لیں گے۔