کراچی : عسکری کلب اور بہادر کلب نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

Karachi

Karachi

کراچی : کراچی باسکٹ بال کے زیر اہتما م پاکستان اسپورٹس ویلفیئر اایسوسی کے تعاون سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری “یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ ” میں عسکری کلب اور بہادر کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل معرکہ میں عسکری کلب نے کلفٹن کلب کو 45-24سے زیر کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ،عسکری کلب کی جانب سے بختیار احمد 14،عسام احمد 8اور تیمور خان نے 7پوائنٹس اسکور کئے جبکہ کلفٹن کلب کی جانب سے عثمان علی 11اور سمیر حسین 7پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں بہادر کلب نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم ون یونٹ کلب کوسخت مقابلے کے بعد 38-32سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ،بہادر کلب کی جانب سے فراست واسطی 14،محمد ریاض 9،اور نذاکت علی نے 6پوائنٹس اسکور کئے جبکہ ون یونٹ کی جانب سے طلال احمد 14،اور دانش مغل 7پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے۔

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ممتاز احمد ،طارق حسین ،ظفر اقبال ،فواد خان ،غلام رسول ،عامر غیاث ،ہارون خان اور عدنان احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹائم کیپر ضائمہ طارق اور اسکورر عامر احمد تھے۔

میچ کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں اور منتظمین نے سانحہ لاہور کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعاء کرائی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

جار ی کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر