کراچی : اے ٹی ایم سکمنگ کیس میں ملوث چینی باشندہ گرفتار

Chinese Arrested

Chinese Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اے ٹی ایم سکمنگ کیس میں ملوث چینی باشندہ پکڑا گیا، تین ساتھی فرار ہوگئے، ملزم کے قبضے سے سو سے زائد اے ٹی ایم کارڈ اور سکمنگ مشین برآمد کر لیے گئے۔ شہر قائد میں بینکوں کی اے ٹی ایم سکمنگ کے ذریعے رقم نکلوانے کی وارداتیں بڑھتی جا رہی تھیں۔

بہادر آباد پولیس نے کارروائی کی، چینی باشندے کو اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم شوشو پنگ اور اس کے ساتھیوں سے سو سے زائد اے ٹی ایم کارڈ پکڑے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث تھا۔ ملزم شوشو پنگ کے تین ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔

اے ایس پی شاہراہ فیصل نے بتایا کہ ملزم شوشو پنگ سے تفتیش کیلئے چینی مترجم کو بلایا گیا۔ ملزم کو تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔