کراچی: 8 ربیع الاول کا چپ تعزیے کا جلوس نشترپارک سے برآمد

Rabi ul Awal Jaloos

Rabi ul Awal Jaloos

کراچی (جیوڈیسک) 8 ربیع الاول کا چپ تعزیے کا جلوس نشترپارک سے برآمدہو گیا، جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جلوس کے راستے پر 1500 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ایس پی ڈاکٹر فہد کے مطابق جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ اور ملحقہ سڑکیں سیل کی گئی ہیں۔

8 ربیع الاول کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نور باغ لیاری پر اختتام پذیر ہوگا۔