کراچی:عزیز آباد سے ڈبل شاہ رشید اللہ گرفتار

Karachi Double Shah

Karachi Double Shah

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے لوگوں کو پیسے ڈبل کرنے کا جھانسا دے کر کروڑوں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

عزیز آباد انویسٹی گیشن پولیس نے یاسین آباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور ملزم رشیداللہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رشیداللہ عرف ڈبل شاہ نے اب تک اٹھارہ کروڑ روپے لوگوں سے بٹورے ۔

ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے دفتر قائم کررکھے تھے۔وہ شہریوں سے ایک لاکھ روپے لیکر 5 ہزار روپے مہینہ دینے کا جھانسا دیتا تھا۔ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاریوں کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔