کراچی کی خبریں 24/6/2017

Seminar

Seminar

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے شہداءچوک پر دھماکے میں ہلاک شدگان کیلئے مغفرت اور زخمیوں کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ بھارتی مفادات کے تحت پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کیلئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے دہشتگردی کا جو نیٹ ورک قائم کیا وہ اس کی گرفتاری کے باوجود بھی قائم ہے اور دہشتگردی کے سفاکانہ واقعات کے ذریعے مسلسل قوم کو گھائل کرکے لہو کے آنسو رلارہا ہے اسلئے آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ کو معصوم پاکستانیوں کے قاتل کی رحم کی اپیل پر توجہ دینے کی بجائے اسے جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اپنا محبانہ کردار ادا کرنا چاہئے ویسے بھی کلبھوشن یادیو آرمی چیف یا صدر کا نہیں بلکہ قومی مجرم ہے اورکلبھوشن یادیو کی سازشوں سے جن گھروں میں ماتم بپا ہوا ہے شرع و اسلام کی روسے صرف مرحومین کے لواحقین کو یہ کلبھوشن کو معافی دینے کا حق حاصل ہے آرمی چیف یا صدر کو نہیں جبکہ دہشتگردی کی وارداتوں میں ہلاک ہونے والے معصوم پاکستانیوں اور فوج و سیکورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں کے لواحقین کلبھوشن کی معافی کے نہیں بلکہ اس کی سزائے موت پر فوری عملدرآمد کے خواہشمند و منتظر ہیں !

کرکٹ ٹیم کیلئے22کروڑ کا انعام غریب قوم پر ظلم ہے ‘ جی کیو ایم
وزیراعظم کو قوم کے خون پسینے کی کمائی اپنی مرضی سے بانٹنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ‘ سورٹھ ویر
وزیراعظم ٹیم کو انعام و اعزاز دینا چاہتے ہیں قومی خزانے کی بجائے ذاتی سرمائے سے دیں !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکا ر امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے چمپئن ٹرافی جیت کر یقینا ایک ایسا قابل قدر کارنامہ انجام دیا ہے جس نے قوم کو ورطہ ¿ حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ مسلسل شکست سے دوچاراور جوئے و سٹے کے حوالے سے بدنام کرکٹ ٹیم کا چمپئن ٹرافی جیتنا شاید قوم کیلئے اس قدر خوشی کا باعث نہیں جتنا ایک طویل عرصہ بعد کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت پر سبقت حاصل کرنا ہے یہی وجہ ہے جن کھلاڑیوں پر کل تک جواری ہونے ‘ ذاتی مفادات کیلئے پاکستانی قوم کی امنگوں کو سبوتاژ کرنے اور پاکستان کی بدنامی کی ذمہ دار ہونے کے الزامات لگائے جارہے تھے آج قوم ان کی راہ میں دیدہ ¿ و دل فرش راہ ہی نہیں کئے ہوئے ہے بلکہ ان کی قصیدہ گوئی میںبھی مصروف ہے جو یقینا بری بات نہیں اور وزیراعظم کی جانب سے فتح کی خوشی میں قومی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ اور 16کھلاڑیوں کیلئے ایک ایک کروڑ روپے ‘ ٹیم منجمنٹ کے آٹھ ارکان کیلئے پچاس پچاس لاکھ جبکہ دیگر آٹھ افراد کیلئے پچیس پچیس لاکھ کی رقم بطور انعام دینے کاا علان بھی بری بات نہیں بشرطیکہ 22کروڑ کی یہ رقم وزیراعظم اپنے ذاتی سرمائے سے دے رہے ہیںلیکن اگر یہ خطیر رقم قومی سرمائے سے دی جارہی ہے تو یہ اس ملک کی غریب عوام پر بد ترین ظلم ہے جس کا نوٹس لینا عدلیہ کی ذمہ داری اور آئینی فریضہ ہے ۔

70برس گزرگئے فلسطین و کشمیر کو آزادی نہیں ملی ‘ راجونی اتحاد
فلسطین وکشمیر کی آزادی کیلئے مسلم ریاستوں میں قیادت کی تبدیلی ضروری ہے ‘ عمران چنگیزی
اقتدار سے مفاد پرست استحصالی طبقہ کو علیحدہ کئے بغیرمسلم دنیا کے بہتر نہیں ہونگے‘ امیر سولنگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی ودیگرنے کراچی میں یوم القدس ریلی میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول پر اسرائیلی قبضے اور فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیلی جبر ‘ بربریت اور درندگی سہتے ہوئے 70برس گزرچکے ہیں مگر مسلم ریاستوں کے اقتدار و اختیار پر قابض استحصالی واسرائیل و امریکہ نواز طبقات کی اسلام پرستی کی بجائے مفاد پرستی ‘ مسلک پرستی اور منافقت کے باعث قبلہ اول پر آج بھی اسرائیل قابض ہے اور فلسطینی مسلمان اسی طرح اسرائیلی فوج کے مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں جس طرح کشمیر میںکشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوج ظلم ڈھارہی ہے اور ایران سے سعودی منافرت کے بعد قطر کیساتھ سعودی تنازعہ نے مستقبل قریب میں فلسطین یا کشمیر کے مسئلے کے حل کی ہر امید پر پانی پھیر کر یہ ثابت کردیا ہے جب تک مسلم دنیا کے اقتدار سے استحصالی طبقے کو بیدخل نہیں کیا جائے گا مسلم دنیا کی حالت و حالات میں کسی بھی قسم کی اصلاح وبہتری ممکن نہیں ہے !

استحصالی‘ اقتدار کے سہارے ہمیشہ سے قوم کو کچل رہے ہیں‘ سولنگی اتحاد
قومی ادارے عوام کوانصاف و تحفظ کی فراہمی کی بجائے استحصالیوں کا دفاع کرہے ہیں ‘ امیر سولنگی
سولنگی اتحاد کا ٹریفک اہلکار کو کچلنے والے رکن بلوچستان اسمبلی کیخلاف مقدمہ قتل درج کرنے کا مطالبہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلوچستان اسمبلی کے رکن مجید اچکزئی کی تیز رفتار گاڑی تلے کچل کر ہلاک ہونے والے ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر حاجی عطاءاللہ کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحادکے بزرگ رہنما امیر علی سولنگی نے ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ پشتونخواہ میپ کے رکن بلوچستان اسمبلی کیخلاف درج کئے جانے کی بجائے نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر کاٹنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اقتدار واختیار جن تک استحصالیوں اور ظالموں کے ہاتھ میں رہے گا یہ قوم کو اسی طرح کبھی گاڑی تلے ‘ کبھی مظالم تلے ‘ کبھی پیروں تلے ‘ کبھی مہنگائی تلے اور کبھی نا انصافی و استحصال تلے کچلتے رہیں گے اور دارے مظلوم عوام کو انصاف و تحفظ فراہم کرنے کی بجائے ان کے ہاتھوں کھلونا بنے رہیں گے اسلئے مستقبل کے تحفظ کیلئے قوم یکجا و متحدہوکر ووٹ کی قوت سے ان استحصالیوں کو اقتدار سے باہر نکال پھینکے اور بے اختیار کرنے کیلئے روایتی سیاستدانوں ‘ روایتی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور اجدادکے نام پر حکمرانی کرنے والوں کی بجائے اپنی اپنی برادری کے مخلص ‘ تعلیم یافتہ ‘ محب وطن اور عوام دوست نوجوانوں کو اپنے ووٹ سے منتخب کرکے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچائیں تاکہ استحصالیوں سے ہر ظلم کا حساب لینا اور ان کا احتساب کرنا ممکن ہوسکے ۔